بھٹکل : 2 فروری 2019(فکروخبرنیوز)تعلقہ میں بے لگام آوارہ کتے اب عوام کے لئے خوف کی علامت بنتے جا رہے ہیں ،سڑکوں پر کھلے عام گھومنے والے کتے اب جانوروں سمیت انسانوں پر بھی بے دھڑک حملہ کر رہےہیں گزشتہ روز ہی کتوں کے حملہ سے ایک بکری ہلاک ہو گئی تھی ، راتوں کو جھنڈ کی شکل میں نکلنے والے کتے اب دن چڑھے بھی لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں آج صبح ہونے والے واقعہ نے عوام کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے تازہ واقعہ آج صبح ۹:۳۰ بجے پیش آیا یہاں موسی نگر کے مقیم مولانا عبد الصمد قاضی ندوی اپنے مکان سے نکلتےہوئے کتے کے حملہ کا شکار بن گئے ، کتا کاٹنے سے وہ زخمی ہوگئے جس کے بعد مقامی پی ایف آئی کارکنان نے انہیں سرکاری اسپتال پہونچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے، خیال رہے کہ دوماہ قبل بھی کتوں کے حملہ کی کئی ساری خبریں منظر عام پر ائی تھی اور اب ایک اور مرتبہ کتوں کے حملہ نے عوام کے خوف میں اضافہ کر دیاہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں درجنوں کتے ٹولی کی شکل میں راستوں میں کھڑے رہتےہیں اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں کبھی کبھار سواریوں کی زد میں آنے سے کئی لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں اور متعلقہ محکمہ اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کر رہا ، متعلقہ محکمہ حملہ کے واقعات سے لاعلم ہے یا لاپرواہ یہ غور کرنے والی بات ہے بہر حال حالیہ حملہ سے عوام خوفزدہ ہیں،خاص کر صبح صبح اسکول جانے والے بچوں کے سلسلہ میں جو کہ اسکول ٹیمپو کے انتظار میں گلی کے نکڑ پر کھڑے رہتے ہیں انہیں اکیلےبھیجنے میں کترا رہے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ افسران اس سلسلہ میں غور کریں اور اس کا فوری طور پر کوئی حل نکالا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں
Share this post
