بھٹکل 02/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹکا اردو اکیڈمی بنگلور اور بزم محبان اردو بھٹکل کے اشتراک سے بھٹکل میں اردو زبان کے مختلف موضوعات پر سمینار کے ساتھ ساتھ کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہر گلستاں بنگلور و سمیت ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ادباء اور شعراء شرکت کررہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آج محبان اردو کے ذمہ داروں نے شہر کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ انہو ں نے بزمِ محبانِ اردو کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو کی ترقی اور فروغ کے لیے یہ بزم قائم کی گئی ہے اور اس کے قیام کے ایک ہی سال میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے اشتراک سے یہ سمینار اور آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صبح نوبجے الافراح شادی ہال میں سمینار ہوگا اور رات تقریباً ساڑھے نو بجے اسی ہال میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ مشاعرہ کی صدارت سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی جناب مبین منور صاحب کریں گے۔
سمینار میں شرکاء کی فہرست
جناب مبین منور (سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی) مولانا آیت اللہ قاسمی (اماام وخطیب مکہ مسجد بنگلورو) مولانا محمود معظم قاسمی گنگولی (نائب صدر آل انڈیا امامس کونسل) جناب یوسف علی (ماہر تعلیم سکریٹری لٹریری اینڈ کلچر فورم۔ حیدرآباد) ڈاکٹر محمد فاروق صاب (بانی وناظم علیٰ امان ایجوکیشنل اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ بنگلور)مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی (نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی (قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل) مولانا عبدالعلیم قاسمی (بیباک صحافی ونقیب نقشِ نوائط بھٹکل)
شعراء کی فہرست
جناب لالٹین الہ آبادی ، جناب ایم آر قاسمی،یوپی ، جناب احمد علوی، یوپی ، جناب طیب عزیزی بنگلورو ، جناب عبدالعزیز داغ بنگلور ، جناب نذیر مہک آندھر پردیش ، جناب یونس طیب آندھرا ، جناب اطیب اعجاز آندھرا ، جناب یوسف یلغار مہاراشٹرا ، جناب شاداب بے دھڑک تملناڈو ، جناب صادق نوید شاہ بندری بھٹکل ، مولانا عبدالمغنی اکرمی ندوی بھٹکل ، جناب عبدالعلیم شاہین بھٹکل ، جناب محمد الیاس سنہری آفاق بھٹکل ، جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب بھٹکل ، جناب ابن حسن بھٹکل
نظامت : جناب شفیق عابدی
صدارت : جناب مبین منور (سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی)
Share this post
