بھٹکل میں تنظیم کی جانب سے خواتین کے لیے ملک مخالف قوانین پر منعقد ہوا عام اجلاس: کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت

بھٹکل: 09/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام خواتین کے لیے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے قوانین کے خلاف آگاہی دینے اور انہیں بیدار کرانے کی غرض سے ایک اجلاس عام انجمن بوائز ہائی اسکول نوائط کالونی بھٹکل کے احاطہ میں آج دوپہر ڈھائی بجے منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔ جلسہ میں بطورِ مہمانانِ خصوصی حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کی صاحبزادی محترمہ سمیہ سجاد نعمانی اور مشہور خاتون سماجی کارکن محترمہ سواتی کھنہ نے شرکت اورسی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی۔ انہوں نے ان کالے قوانین کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے اور اسی طرح مذہب کی بنیاد پر تفرقہ ڈالنے والے قوانین قرار دیا۔ مقررین نے خواتین کو مستقبل میں پیش آنے والے خطرات سے بھی مکمل آگاہ کیا اور قائدین کے مشوروں کے مطابق عمل کرنے کی نصیحت بھی کی۔ 
    اجلاس میں مکمل پردے کے ساتھ خواتین نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔ 

Share this post

Loading...