انہوں نے نوجوان کی جیل سے رہائی کا معاملہ ٹھاتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے اور تمہیں باعزت بری کیا جاتا ہے ، میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں اتنے سال جیل میں گذارنے کے بعداب ان کی عمر کے بارے میں کون جوابدہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت ممبران اگر اپنی ذمہ داریاں سمجھنے لگے تو اس ملک کو ترقی کے منازل طئے کرنے سے نہیں روک سکتا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش ایشونت امبیڈکر نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے تاریخ کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی ، انہوں نے ہندوستان کے سیاسی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزراء اس بات پر یقین کر بیٹھے ہیں کہ انہوں نے موجودہ سیاسی سسٹم پر قبضہ کرلیا ہے اور انہیں کوئی اس سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 ء کے انتخابات جیتنے پر موجودہ حکمراں پارٹی کے عزائم بہت خطرناک ہیں ۔ اس موقع پر کئی ایک لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قریب رات ساڑھے سات بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
کے آرایس ڈیم کا پانی بغیر اطلاع کے چھوڑدیا گیا
چھ ڈوبتے افراد کودو نوجوانوں نے بچالیا
منڈیا 26؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) دونوجوان نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے ندی میں ڈوب رہے چھ افراد کو بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ واردات ہیماوتی ندی میں اکھی ہیبل نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق روی اور لوکیش نامی نوجوانوں نے جیسے ہی عورتوں کے چیخ وپکار سنیں تو دونوں ندی میں کود گئے اورڈوب رہے چھ افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھ افراد ندی کے کنارے کپڑے دھورہے تھے اس دوران ہیماوتی ڈیم کے ذمہ داران نے کے آر ایس ڈیم پانی چھوڑدیا جس سے پانی کی سطح اوپرآگئی اور ندی کے کنارے کپڑے دھورہی عورتیں ڈوبنے لگیں۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے کچھ دیر کے لیے راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے ڈیم کے ذمہ داروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈیم کا پانی چھوڑنے کے تعلق سے کوئی بھی جانکاری پہلی نہیں دی تھی ۔
کاسرگوڈ کا نوجوان منالی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک
کاسرگوڈ 27؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ ایل بی ایس کالج کے طالب علم کے منالی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی سخت زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک رمناتھ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک جیپ پر سوار سفر کرنے کے دوران اچانک جیپ بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری ، جس سے رمناتھ ہلاک ہوگیا اور اس کے دیگر ساتھیوں کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں۔ مذکورہ طالب علم کمپیوٹر سائنس میں سال سوم کا طالب علم تھا۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ افراد منالی سے اتوار کے روز لوٹنے والے تھے اور سنیچر کو ہی یہ سڑک حادثہ پیش آیا جس نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔
Share this post
