بھٹکل میں اقدامِ خودسوزی کرنے والے شخص کی اسپتال میں موت

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی بھی بھٹکل ہی میں موجود ہیں ، قریب گیارہ بجے رام چندرا کی آخری رسومات بندرروڈ پر واقع شمشان میں ادا کی گئی ۔ اس دوران بھی پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔شہر میں اب حالات پرامن ہیں اور کہیں سے بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔ حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لیے احتیاطی طور پر مین رو ڈ پر واقع دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔ اس دوران یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر کیے گئے پتھراؤ کے خوف سے بلدیہ کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب پولیس کے دستوں کے سامنے بھیڑ کھلے عام پتھراؤ کرسکتی ہے تو وہ بھیڑ کچھ بھی کرسکتی ہے۔ 

Share this post

Loading...