بھٹکل 31؍ اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آج عصر بعد سے ہی بجلی غائب ہونے سے عوام پریشانیوں کا سامنا کررہی تھی۔ بجلی کے اچانک غائب ہونے سے ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کرتے کئی لوگوں کو سنا گیا۔ انہیں تشویش اس وقت لاحق ہوگئی جب سورج ڈوبنے کے بعد بھی بجلی نہیں آئی۔ محکمۂ بجلی کے افسران کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق ہوناور اور مرڈیشور کے درمیان کہیں خرابی کی وجہ سے بھٹکل میں بجلی متأثر ہوئی ہے اور کے پی ٹی سی ایل کا عملہ اس خرابی کو ڈھونڈنے میں مصرف ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بجلی رات قریب گیارہ بجے بحال ہونے کے امکانات ہیں۔ بعد میں افسران کے ذریعہ ہی پتہ چلا کہ ہوناور کے ناگریگدا نامی علاقہ میں خرابی کا پتہ چل گیا اور اسی وقت ٹھیک کرنے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔ رات دس بجے بجلی بحال ہونے کے بعد عوام نے سکون کی سانس لی۔
Share this post
