بھٹکل07؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے زیر اہتمام ان شاء اللہ 7؍ شو ال 1443ھ مطابق 8؍ مئی 2022ء بروز اتوار بلال شادی ہال میں بچوں کے لیے شاندار پھول ملن منعقد ہونے جارہا ہے۔
ادارہ کے ذمہ دار مولانا ریاض الرحمن اکرمی ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ اس پھول ملن پروگرام کی پہلی نشست بعد عصر منعقد ہوگی جس میں بچوں کا دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔ بعد نمازِ مغرب دوسری نشست میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے اور تیسری نشست بعد عشاء منعقد ہوگی جس میں انعامات کی تقسیم ہوگی اور مہمانوں کے تأثرات بھی ہوں گے۔
Share this post
