بھٹکل 26؍ جولائی 2023(فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹک میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گذشتہ تین روز سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
آج بی ای او کی جانب سے جاری ایک پیغام کے مطابق کل 27 جولائی کو بھی موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ اس لیے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہدایت پر کل 27 جولائی کو بھٹکل تعلقہ کے تمام پرائمری اور ہائی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز موسلادھار بارش کے بعد پیر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد موسم کو دیکھتے ہوئے منگل کو بھی چھٹی دے دی گئی۔ منگل کی رات ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے آج بدھ صبح میں اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
Share this post
