بھٹکل 22/ مارچ 2020(فکروخبرنیوز) شہر کے لوگوں میں ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت کے طو رپر کام کرنے کا جذبہ صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ اس شہر کو بدنام کرنے کی جتنی کوششیں کی جائیں لیکن یہاں کی انسانیت نواز دوستی کی مثالیں ملک کے دیگر شہروں میں خال خال ہی نظر آتی ہیں جس کی تصدیق ملک کے نامور قائدین کرچکے ہیں۔بھٹکل سے متعلق اس طرح کی خبریں اب مقامی اخباروں کے علاوہ ضلعی سطح کے اخبار بھی دے رہے ہیں۔ کنڑا اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کرونا وائرس کی روکس تھام کو لے کر اعلان کردہ جنتا کرفیو بھٹکل میں مکمل کامیاب رہا۔ دن بھر آمدو رفت بند رہی۔اس دوران پولیس کا بندوبست کیا گیا تھا۔ ادھر شہر میں کچھ دنوں سے گرمی سے عوام کا حال بے حال ہے۔ ایسے میں پولیس اہلکاربھی گرمی سے پریشان نظر آئے جن کے لیے مقامی افراد نے پانی کی بوتلیں اور ٹھنڈی مشروبات کا بندوبست کیا جسے پولیس نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ اس انسان نواز مثالوں نے ایک پھر ثابت کردیا ہے کہ اہلیانِ بھٹکل ہمیشہ سے انسانیت دوستی کا ثبوت پیش کرتے آرہے ہیں جس کی مثالیں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔
Share this post
