محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو خالق اور مخلوق کا فرق بتایا : بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کے پروگرام میں محمد کنہی کا خطاب ، سیرت کے موضوع پر یوگیش ماسٹر کی کتاب کا رسمِ اجراء

jamate islamia hind bhatkal, bhatka, bhatkal jamat e islami hind, jamate islami hind prgram, seerat prgram , hindu muslim get to gahter,

بھٹکل 05 نومبر2023(فکروخبرنیوز) جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر آمنہ پیلس میں جمعہ کے روز ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے ادباء ، پروفیسرس ، ڈاکٹر اور تعلیم یافتہ طبقہ مدعو تھا۔ پروگرام میں کنڑا ادیب یوگیش ماسٹر کی سیرت پر تحریرکردہ کتاب تنا اریوینا پروادی (پیغمبر میری نظر) کا اجراء مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یوگیش ماسٹر ، ڈاکٹر سویتا کامتھ اور انجمن انجینئرنگ کالج کے پروفیسر آر ایس نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 اس پروگرام میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری محمد کنہی نے پراثر خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو سو کروڑ مسلمانوں موجود ہیں لیکن کوئی بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو نہیں پوجتا ۔ ان کے دنیا میں تشریف لائے ہوئے ایک ہزار چار سو سال گذرچکے ہیں ۔ مسلمان انہیں صرف پیغمبر مانتے ہیں ، خدا نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کے لیے ایک لاکھ سے زائد پیغمر دنیا میں مبعوث کیے گئے اور انہی پیغمبروں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری پیغمبر ہیں، ان کے بعد اب کوئی بھی پیغمبر نہیں آنے والا ہے۔ ان باتوں کی روشنی میں موجود حالات پر نظر ڈالتے ہوئے محمد کنہی صاحب نے کہا کہ آج معاشرہ میں جب کوئی آدمی اچھا کام کرجاتا ہے اور لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے تو لوگ اسے اپنا خدا تسلیم کرتے ہوئے اس کی پرستش شروع کردیتے ہیں لیکن ہمیں یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ خدا کے نام پر بے وقوف بنانا پہلے بھی آسان تھا اور آج بھی آسان ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تعلیمات کے ذریعہ خالق اور مخلوق کا فرق سمجھایا ، عبادت صرف خالق کی کی جاتی ہے مخلوق کی نہیں اور مسلمان صرف اور صرف خالق کی عبادت کرتے ہیں۔

پروگرام کا آغاز عرفان جوباپو کی تلاوت سے ہوا ، کنڑا میں ترجمانی پروگرام کے کنوینر رضا مانوی نے کی۔

اسی پروگرام میں سیرت پر منعقدہ تحریر مسابقہ میں اول ، دوم اور سوم نمبرات حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح دس ممتاز مساہمین کو بھی انعامات دیے گیے۔ بھٹکل انجمن کے طلبہ اصباح اور شریاس کو بی کام اور بی اے میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مولانا سید زبیر صاحب نےشکریہ کلمات پیش کیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Share this post

Loading...