اہانتِ رسول کے خلاف بھٹکل میں منعقد ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی : آئندہ سنیچر یا اتوار کو بڑے پیمانے پرہوگا  احتجاج ، پاس پڑوں کے علاقوں کے مسلمان بھی کریں گے شرکت

Bhatkal, Bhatkal muslim youth fadration, sp meeting, ihanate rasool, nupul sharma

بھٹکل12؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) اہانتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عرب ممالک سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں بھی مسلمان اس کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اور گستاخانِ رسول کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے سنیچر کی رات اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اتوار کی شام ساڑھے چار پبلک چبوترے پر ایک احتجاج کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سبھی حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی تھی لیکن آج پولیس کی درخواست کے بعد احتجاج ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ٹیچرس حلقہ میں ہونے الے ایم ایل سی انتخابات کے پیشِ نظر ضلع میں انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہے جس کی وجہ سے کسی بھی طرح کے جلسہ جلوس پر پابندی عائد ہے۔

فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہونے کی وجہ سے ایس پی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے بھٹکل میں میٹنگ منعقد کر ہم سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی ۔ اس لیے قانون کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ہم نے آج کا احتجاج ملتوی کردیا ہے۔

یہ احتجاج کب منعقد ہوگا یہ پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ جمعہ تک انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ رہے گا۔ ہمارا خیال ہے کہ سنیچر یا اتوار کو یہ احتجاج اب بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا لیکن حتمی تاریخ ودن کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس احتجاج میں بھٹکل کے پڑوسی علاقوں مرڈیشور ، شیرور اور منکی کے مسلمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Share this post

Loading...