بھٹکل26؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست گیر چلائی جارہی مہم بعنوان ’’ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوع انساں کے عظیم رہنما ‘‘ کے تحت مختلف پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں ۔ اسی مہم کے تحت شہر کے رابطہ ہال نوائط کالونی میں حمدیہ ونعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعراء نے بہترین انداز میں اپنے اشعار پیش کیے۔ مشاعرے کی خصوصیت یہ رہی کہ شعراء میں چند ایسے بھی شعراء اس موقع پر مقامی ذمہ دار مولانا سید زبیر مارکیٹ ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مہم کے تحت مختلف غیر مسلموں سے ملاقات ہوئی۔ افسران سے لے کر عام آدمی تک بھی پہنچنے کی کوشش کی گئی اور انہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے بارے میں کتابچے بھی دئیے جس کو انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے مطالعہ کی یقین دہانی بھی کرائی۔ مولانا نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام غیر مسلموں کو اسلام سے قریب کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں ، مولانا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کیے جاتے رہیں گے۔ پروگرام کا آغاز ثناء اللہ اسدی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
درج ذیل شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ جناب عبدالعلیم شاہین ، جناب اقبال ؔ سعیدی ، جناب حنیف شاہ شبنمؔ ، جناب علی باشاہ بسمل ؔ ، مولانا عبدالمغنی اکرمی ندوی ؔ ، جناب سہییل عرشی، ؔ مولانا عبدالعلیم شادؔ جامعی ندوی ، مولانا محمد عمران سدی باپا ندوی ، جناب شاہ بندری صادق نوید ، جناب عنایت اللہ خان ، جناب الیاس سنہری آفاق ، جناب ظفر اللہ خاں خاطرؔ جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ مقامی تین نامور شعراء ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ ، جناب سید اشرف برماور، اور جناب کوثر جعفری صاحب کا کلام جعفر حسن قاضیا ، طریف ابوحسینا اور عابد نے پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت جناب قادر میراں پٹیل صاحب نے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔
Share this post
