بھٹکل  : عالمی مسابقہ حفظِ قرآن میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے ابراہیم بن فہیم شاہ بندری کا شانداراستقبال

bhatkal, ibraheem shabandari, ibarheem , ibraheem faheem shabandari, hifz compilation, makaa, saudi arab, jamai salafiya banaras, jamia islamia bhatkal,

بھٹکل 25؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم بن فہیم شاہ بندری کا آج نور مسجد اہم شاہراہ 66 پر یہاں کی عوام نے شاندار استقبال کیا۔ موصوف نے سعودی حکومت کی جانب سے مکۃ المکرمہ میں منعقدہ تینتالیسویں عالمی پانچ پارے کے مسابقہ حفظِ قرآن کریم میں دوسرا مقام حاصل کیا اور انہیں بطورِ انعام ہندوستانی کرنسی کے مطابق تیرہ لاکھ تیس ہزار روپئے دیئے گئے۔

استقبالیہ پروگرام مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ بھٹکل پہنچتے ہی ذمہ داران نے انہیں پھول کے ہار پہنائے اور ان کی ہمت افزائی کی۔ اس کے معاً بعد مسجدِ نور میں منعقدہ استقبالیہ نشست میں بھی انہیں پورے بھٹکل کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی ، مولانا وصی اللہ ندوی اور جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران انہیں مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ یہ پورے بھٹکل ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کا مقام ہے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حفظِ قرآن کی وجہ سے انہیں اللہ نے دنیا میں یہ اعزاز دیا اور آخرت میں تو انہیں اعزاز بھی ان شاء اللہ ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اور صرف ان کے والدین اور ان کے اساتذہ کی محنتیں ہیں جس کا ثمرہ آج انہیں نظر آرہا ہے۔ اس موقع پر یہ بات بھی کہی گئی کہ بھٹکل کو ہر طرف سے بدنام کی سازشیں رچی جارہی ہیں لیکن ان سازش رچنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بھٹکل کی وجہ سے پوری دنیا میں اس شہر کا نام روشن کررہا ہے۔

 

Share this post

Loading...