بھٹکل : رابطہ ہال میں اتوار سے منعقد ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ

بھٹکل 20؍جون 2024 (فکروخبرنیوز)   شہر کے رابطہ ہال میں 23 جون 2024 بروز اتوار سے آدھار کارڈ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی اطلاع جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے جاری اعلامیہ میں دی گئی ہے۔

یہ آدھار کارڈ کیمپ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے کہ جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے عوام الناس کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر این آر آئیس سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی گذارش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نور حلقہ کی جانب سے آدھارکارڈ کیمپ کا انعقاد شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا تھا جس سے ایک بڑی تعداد نے فائدہ اٹھایا۔  

Share this post

Loading...