بھٹکل: یکم مارچ 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں جدید سہولیات سے لیس اسپتال لائف کئیر ڈاگنو اسٹک اینڈ ہیلتھ کیر کاافتتاح جالی روڈ پر آج عمل میں آیا۔ بعد نمازِ فجر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اس کا افتتاح ہوا اور مختصر سی نشست بھی منعقد کی گئی۔ باقاعدہ طو رپر دس بجے اسپتال کے احاطہ میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں شہر کے علماء اور عمائدین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مفید خیالات کا اظہار کیا۔ مہمانو ں نے اسے شہر کی بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ شہر میں بہترین طبی امداد فراہم نہ ہونے سے یہاں کے لوگوں کو دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے جس سے مریضوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے اور آمدروفت میں بہت سارا وقت برباد ہوجاتا ہے۔ اب لائف کئیر سے آپ ہی کے شہر میں یہ تمام ضرورتیں پوری ہوں گی۔ اس موقع پر مہمانوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ صحت اصل نعمت ہے جس پر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
اسپتال میں جدید ترین سہولیات فزیاتھرواپی، ڈیجیٹیل ایکسرے، ہائی ٹیک لیباریٹوری، الٹرا ساؤنڈ، ایمرجنسی،گائنالوجسٹ کی سہولیات، او بی یونٹ آؤ پیشنٹ کلنک وغیرہ دستیاب ہیں۔
اس موقع پر ناظمِ جامع ماسٹر محمد شفیع صاحب، مولانا انصار صاحب ندوی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندیو، تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز صاحب، انجمن کے نائب صدر جناب پلور صادق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری صاحب، ڈاکٹر سویتا کامتھ اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
