بھٹکل میں ہیل ہیومینیٹی سروس اور مرکز النوائط ابوظبی کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ : چار سو کے قریب افراد نے اٹھایا فائدہ

Bhatkal, bhatkal medical camp, heal medica camp, markaz an nawayath medical camp, yennepoya medical camp,

بھٹکل 29؍اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) ادارہ ہیل ہیومینیٹی سروس اور مرکز النوائط ابوظبی کے اشتراک کے ساتھ اینے پویا میڈکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے تعاون سے بروز جمعرات مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً چار سو افراد نے فائدہ اٹھایا۔

اس کیمپ میں چالیس ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بھٹکل تشریف لائی اورکپڑا بنک (پرانا شفا ہاسپٹل) میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں میں عورتوں کی ماہرِ امراض ڈاکٹر مریم انجم افتخار ، پیٹ اور گیاس کے ماہرِ امراض ڈاکٹر شرف ہوننانی ، نبض ، رگوں کی ماہرِ امراض ڈاکٹر سلمیٰ سہانہ اور دانتوں کے ماہر ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے بھٹکل پہنچ کر اپنی خدمات پیش کیں۔

کینسرکے مریضوں کی جانچ کے لیے نئے مشینوں سے لیس والوو بس کے ساتھ  ڈاکٹر تشریف لائے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے بھی ماہر ڈاکٹر تشریف لائے تھے۔

کیمپ کے انعقاد پر بھٹکل کی عوام نے ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کیمپ میں خوشی کی بات یہ رہی کہ یہاں ہندو مسلم بھائی چارہ کی مثالیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

اس کیمپ میں کئی لوگوں کا بھرپور تعاون رہا جن قابل ذکر ہیں۔

 سٹی شامیانہ جناب رحمت اللہ صاحب النگر اور اس کے عملہ ۔ آر ایف ایف ٹیم کے نوجوان ، کللاگر چڈو آپا صاحب اور ان کی زوجہ ، کولا پاراڈائس رمیز کولا صاحب ، جالی پنچایت کی ٹیم ، دفتر کا عملہ اور عقاب کے اراکین وغیرہ۔

Share this post

Loading...