اس کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلیٰ اہلکار گشت کرر ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد ہے رہے کہ مذکورہ معاملہ پر ایک دکاندار نے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلدیہ کی عمارت کے سامنے جم کر ہنگامہ کیااور بلدیہ کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے عمارت کو شدید نقصان پہنچایا تھا ،حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد دھرنے پر بیٹھے افراد کے ساتھ بات چیت کی ، ڈپٹی کمشنر نے احتجاجیوں سے بات چیت کے دوران متعلقہ دکانداروں کو کاغذات لے کر آنے کی ہدایا ت دیں اور معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Share this post
