بھٹکل میں جنرک دوائیوں کی ایک اور دکان کا افتتاح

 

بھٹکل 26؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے قلب میں بن نور کامپلیکس میں جنرل دوائیوں کی ایک اور دکان کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ اس میڈیکل اسٹور کا جو افتتاح ہونے جارہا ہے یہ انسانیت کا کام ہے ، انسان کا انسانیت کے کام آنا بہت کارِ ثواب رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں آپ لوگوں کی صحیح رہنمائی کریں اور اس سے ہمدردی کا ثبوت بھی دیں ۔ مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے بھی انسانیت کی خدمت کو عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے اس کام کو مزید آگے بڑھانے کی بات کہی ۔ انہو ں نے تجارت کے اسلامی اصولوں پر بھی بات کی اور کہا کہ تجارت میں اسلامی اصول وضوابط کا خیال رکھیں اور اس کے ذریعہ سے ہماری نمازیں ضائع نہ ہونے ہوں۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سب چیزوں میں ملاوٹ پائی جارہی ہے اور دوائیاں بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ لہذا ایسے حالات میں اچھی اور بغیر ملاوٹ والی دوائیاں یہاں دستیاب ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم خود بھی استعمال کریں اور جن لوگوں کو اس سلسلہ میں معلومات نہیں ہے انہیں معلومات دیں۔

Share this post

Loading...