بھٹکل میں شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

بھٹکل 04 مئی 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں گرمی سے ہر ایک پریشان نظر آرہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ رمضان کا مقدس مہینہ امسال شدید گرمی میں گذرا۔ گذشتہ رمضان میں مہینہ کے آخر میں بارش ہوتی تھی جس سے تھوڑی بہت راحت ملرتی تھی لیکن اس مرتبہ رمضان میں بارش نہ کہ برابر رہی ۔ امسال گرمی کی وجہ سے دن کے اوقات کے بجائے لوگوں نے رات کو خریداری کرنے کی ترجیح دی۔ رمضان بازار میں آخری دنوں میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن امسال صبح اور دوپہر کے اوقات میں خریدار بہت کم نظر آئے۔ رمضان کے بعد بھی گرمی کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے قبل اتنی تپش نہیں ہوتی تھی۔ اس مرتبہ گرمی اتنی شدید ہے کہ پانی بھی نل کے اندر گرم آجاتا ہے۔ ٹھنڈے مشروبات سے لوگ گرمی سے تھوڑی بہت راحت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں لوگ گرمی سے مزید پریشان ہوں گے۔

ویسے تو کل سے بارش کے آثار نظر آرہے ہیں اور آج ہلکی بارش بھی ہوئی ہے لیکن ایسی بارش سے گرمی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔

Share this post

Loading...