بھٹکل02؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سدبھاؤنا منچ کے زیر اتمام گاندھی جینتی کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر شمس الدین سرکل پر صفائی مہم کا انعقاد کرنے کے بعد تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گاندھی جی کے پیغام کو اپنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ریلی شمس الدین سرکل سے پبلک چبوترے تک نکالی گئی۔
اس موقع پر جناب عبدالرحمن جان محتشم ، جناب صادق پلور، مولانا امین رکن الدین ندوی ، جناب طلحہ سدی باپا، جیلانی شاہ بندری ، عبدالرقیب ایم جے ندوی ، ویریندر شانبھاگ ، موہن نائٹ ، لیاقت علی ، مولانا زبیر ندوی ، طالش مشائخ، ایم آر نائکٹ ار ایس نائک اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
