بھٹکل 13؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں ریمپ کی بدلہ فلائی اوور تعمیر کرنے کا مطالبہ کے تحت کئی تنظیموں سمیت ہائے وے ہوراٹا سمیتی نے گذشتہ دنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر محکموں کو میمورنڈم سونپا گیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھٹکل میں فلائی اوور تعمیر کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر مولائی موہلن نے بھٹکل کا دورہ کیا اور ہائے وے ہوراٹا سمیتی کے ساتھ ایک نشست منعقد کی جس میں ڈپٹی کمشنر کو ریمپ تعمیر کیے جانے کی صورت میں یہاں کے لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے خود اہم شاہراہ پر پہنچ کر پورا جائزہ لیا اور آئی آر بی اور نیشنل ہائے وے اتھاریٹی کے ذمہ داران کے ساتھ ہائے وے ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع ریمپ تعمیر کرکے دو انڈر پاس تعمیر کرنے کی تجویز آئی آر بی افسران کی جانب سے پیش کرنے پر وہاں موجود لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے مخالفت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ کسی بھی صورت میں یہاں ریمپ تعمیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Share this post
