بھٹکل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، فاروقی مسجد کی عارضی عبادت گاہ کا پہنچا نقصان

بھٹکل 13/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں دیر سے شروع ہونے والے مانسون نے اپنے شروعاتی دنوں میں ہی تبادہی مچادی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور درخت اکھڑجانے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کل دوپہر سے جاری طوفانی بارش وقفہ وقفہ سے ہورہی ہے، رات ہوئی بارش کے نتیجہ میں فاروقی مسجد کے عارضی عبادت گاہ کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے پوری چھت بیٹھ گئی اور فجر کی نماز کے لیے مصلیوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح بھاری بارش کی وجہ سے شرالی اہم شاہراہ پرپانی جمع ہوگیا۔ نکاسی کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سواریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ آج دوپہر کے بعد دوبارہ بارش ہوئی ہے اور شام تک بھی تیز بارش جاری رہی۔
 

Share this post

Loading...