بھٹکل میں الیکٹرک اسکوٹر میں لگی آگ ، فائربریگیڈ عملہ بھی موقع پر پہپنچا ، سوار محفوظ

bhatkal, bhatkal electric scooter,

بھٹکل12؍مارچ 2024(فکروخبرنیوز) شہر میں آج الیکٹرک اسکوٹرآگ کی لپیٹ میں آنے سے بیٹری سمیت اسکوٹر کی دیگر اشیاء جل گئیں۔

یہ حادثہ اہم شاہراہ سے قدیم بھٹکل کو جوڑنے والی سڑک(ڈھلان) پر آج صبح پیش آیا۔

شمس الدین سرکل کی طرف جانے والی یہ الیکٹرک اسکوٹر پر ناگراج موگیر نامی شخص سوار تھا کہ اچانک سیٹ کے نچلے حصہ میں اسے گرمی محسوس ہوئی جس کے بعد اس نے اسکوٹر روک کر سیٹ کھولی تو وہ حیران رہ گیا۔ کیا دیکھتا ہے کہ اسکوٹر کی بیٹری کو آگ لگی ہوئی ہے۔ فوری طور پر بیٹری نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن تب تک وائرنگ اور دیگر اشیاء پوری طرح جل چکی تھیں۔ کچھ ہی دیر میں فائربریگیڈ عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور بیٹری کو لگی آگ مکمل طور پر بجھائی۔

بیٹری کے اسکوٹروں میں آگ لگنے کی خبریں اب وقتاً فوقتاً پڑھتے رہتے ہیں ، خصوصاً گرمی کے دنوں میں اس طرح کے حادثات میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ لہذا الیکٹرک اسکوٹر پورے دھیان کے ساتھ چلائیں اور ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے قبل ہی اپنے اسکوٹر کی جانچ پڑتال کرلیں۔  

Share this post

Loading...