بھٹکل میں آج سامنے آیا کورونا کا مثبت معاملہ :  ریاست میں کل معاملات کی تعداد پہنچی 260

بھٹکل 14/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  شہر سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کی کوویڈ۔19کی رپورٹ مثبت آنے سے کل مریضوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جن میں سے سات مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور بقیہ کا علاج جاری ہے۔ آج رپورٹ کیے جانے والے معاملہ کے علاوہ دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں سدھار ہے اور توقع ہے کہ وہ بھی جلد بالکل صحتیاب ہوکر بھٹکل پہنچ جائیں گے۔ ان میں ایک مریض اڈپی کے اسپتال میں زیر علاج ہے جو پانچ ماہ کی حاملہ ہے۔ آج جس کی رپورٹ آئی ہے وہ اسی خاتون کا شوہر بتایا جارہا ہے۔ 
ریاست کرناٹک میں کل معاملات 260
ریاست کرناٹک میں اب تک 260معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں آٹھ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور 71افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ آج کل گیارہ معاملات رپورٹ کیے گئے ہیں جن میں سے بنگلورو اربن   2  کلبرگی 3   چکبالا پور 1  باگلکوٹ  1  وجئے پورہ  1  ٹمکورو 1 اور گدگ 1ہیں۔ ریاست میں حالات قابو میں ہیں اور ریاستی حکومت اس کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ 

 

Share this post

Loading...