بھٹکل میں عیدالفطر کی نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گی

بھٹکل07؍اپریل2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل عیدگاہ انتظام کمیٹی نے عید الفطر کی نماز کا اعلان کیا ہے۔  

عید گاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عید کی نماز ٹھیک سواسات بجے (7:15) ادا کی جائے گی۔ عید گاہ جانے کیلئے جلوس ٹھیک پاؤ نے سات بجے (6:45) جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔

انہوں نے مصلیان سے گذارش کی ہے کہ عیدگاہ آتے وقت جائے نماز اپنے ساتھ لیتے آئیں۔

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے فیصلہ کے مطابق سیدنا ابراہیم جامع مسجد جامعہ آباد کے قریب واقع عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔

Share this post

Loading...