بھٹکل 11/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) موسلادھاربارش کی وجہ سے عید گاہ کمیٹی بھٹکل نے جملہ جمعہ مساجد میں عید الأضحی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد بھکل، مخدومیہ جمعہ مسجد، مسجد تنظیم (ملیہ) ، جمعہ مسجد بلال موگلی ہونڈا میں عید الأضحی کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مدینہ جمعہ مسجد، نور جمعہ مسجد، جمعہ مسجد ابوذر گلمی، جمعہ مسجد حمزہ،مسجد احمد سعید ہورلی سال، مسجد امام بخاری، جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد میں پاؤنے آٹھ (7:45) بجے ادا کی جائے گی۔ تینگن گنڈی کی جامع مسجد میں عید الأضحی کی نماز آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔
Share this post
