بھٹکل میں ڈینگو بخار:  کاروار سے محکمۂ صحت کی ٹیم کا دورہ

Bhatkal, dengue , dengue in bhatkal

بھٹکل24؍ اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) شہر میں ڈینگو بخار کے مرض کے پھیلاؤ اوردو مریضوں کی موت کے بعد عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ آج کاروار سے محکمہ صحت کے افسران اور عملہ نے ماون کروے پنچایت علاقہ کا دورہ کیا جہاں چوبیس سالہ نوجوان ڈینگو بخار سے چل بسا تھا۔

ضلع ملیریا آفیسر نے بھٹکل تعلقہ اسپتال پہنچ کر افسران سے بات چیت کری اور ڈینگو مرض پر قابو پانے کے سلسلہ ضروری ہدایات دیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں ڈینگو کے مشتبہ معاملے سامنے آرہے ۔ جس کے بعد محکمہ صحت کی طرف سے اس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے افسران اور آشا کارکنان ڈینگو کے مشتبہ معاملے والے علاقوں کا دورہ کرکے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پاکی صفائی کا اہتمام کرنے کے سلسلہ میں مہم چلائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہری علاقے میں فوکنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئیں ہیں۔

بخار کی علامات اور بچاؤ کے طریقے جاننے کے لیے پڑھیے فکروخبر کی یہ رپورٹ

Share this post

Loading...