بھٹکل میں کورونا مریضوں کے مزید سات معاملات آئے سامنے، کل تعداد بڑھ کر ہوگئی 31، گیارہ صحتیاب

بھٹکل 09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں جمعہ کے روز کورونا کے بارہ معاملات سامنے آنے کے بعد آج سنیچر کو سات مزید معاملات سامنے آگئے ہیں جس سے بھٹکل تعلقہ کے کورونا مریضوں کی تعداد کل 31ہوگئی ہے جن میں سے گیارہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ دو روز سے بھٹکل میں کورونا سے متأثرہ افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ آج سامنے والے کورونا کے معاملات 6مئی کو سامنے آنے والے معاملہ کے رابطے میں تھے۔ کل تک اس سے متأثرہ افراد مدینہ کالونی، نوائط کالونی تک محدود تھے لیکن اب اس بیماری نے اب پرانے شہر کا بھی رخ کرلیا ہے،آج متأثرہ افراد میں سلطانی محلہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ 
    حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے پریس کانفرنس بلائی اور کہا کہ کنٹمینٹ زون میں آمدورفت پر روک لگانے کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں گئے ہیں اس کے علاوہ کنٹمینٹ زون کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں سختی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اترکنڑا سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد اپنے علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا کا رخ کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ پہلے ہی اپنا ٹیسٹ کرلیتے تو بیماری کو روکا جاسکتا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا متأثرہ افراد کی تعداد زیادہ معنی نہیں رکھتی بلکہ ہمیں اس بیماری پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات ضروری ہے۔ 
     دو دونوں میں کورونا متأثرہ افرا د کی تعداد بڑھتے دیکھ کر پولیس نے مزید اقدامات کئے ہیں اور سیل ڈاؤن علاقہ سے کسی کو بھی آنے جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کل کورونا کے ایک ساتھ بارہ معاملات سامنے آنے کے بعد مدینہ کالونی، نوائط کالونی، آزاد نگر اور ان علاقوں سے اہم شاہراہوں سے ملنے والی سڑکوں کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ 

Share this post

Loading...