بھٹکل 05/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں آج منگل کے روز کورونا کا تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید سختی برتی گئی۔ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے تحت جملہ دکانیں بند کرائیں اور میڈیکل دکانوں کو بھی بند کرانے کے احکامات مل گئے۔ خبروں کے مطابق کورونا کے مریض کا یکم مئی کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جب اس میں اس بیماری کی نشانیاں پائی گئیں۔ فوری طور پر اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور وہاں پر ضروری کارروائی کرکے متأثرہ کو گھر میں کورنٹائن کیا گیا لیکن جب آج صبح اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے تو سبھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہ گئے۔ افسران نے فوری طور پر اس کے رابطہ میں آنے والوں کو کورنٹائن میں بھیج دیا ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔ تازہ معاملہ نے جہاں عوام کو کورونا کے خوف میں ڈال دیا ہے وہیں برتے جارہے احتیاط پر بھی غور کر نے پر مجبور کردیا ہے۔
Share this post
