بھٹکل 05 جون 2020 (فکرو خبر نیوز) شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے بعد پہلا کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مخدوم کالونی کے صفا اسٹریٹ کی ایک خاتون میں کورونا وائرس کا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے گھر کے اطراف کا علاقہ سیل کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون ریاست آندھرا پردیش سے لوٹی تھی اور ہوم کورنٹائن میں تھی۔ خاتون کو علاج کے لیے کاروار کے کیمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Share this post
