بھٹکل میں کورونا کا ایک اور مریض کا نتیجہ مثبت آنے سے عوام میں تشویش، شوہر کا منفی تو بیوی کا نتیجہ آیا مثبت

بھٹکل 08/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں کچھ دنوں سے کورونا کے مثبت معاملات سامنے نہ آنے اور تین مریضوں کی طبیعت میں سدھار دیکھتے ہوئے مکینوں اور خصوصی طور پر ذمہ داروں وانتظامیہ نے اطمینان کی سانس لی تھی لیکن آج ایک خاتون میں کرونا کے مثبت معاملات پائے جانے کی وجہ سے مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
    اطلاعات کے مطابق ایک خاتون میں کورونا کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو کہ بھٹکل ہی میں مقیم تھی اور اس کا شوہر بیرون سے لوٹا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کا شوہر 22مارچ کو ممبئی سے ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچا تھا۔ کچھ دن سے خاتون میں کورونا کے اثرات پائے گئے تھے جس کے بعد شوہر اسے اسپتال لے گیا جہاں دونوں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے جس میں شوہر کے نتائج منفی اور خاتون کے مثبت آئے ہیں۔ شوہر کو اب گھر ہی میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور خاتون کو مزید علاج کے لیے مینگلور بھیجے جانے پر غور ہورہا ہے۔ فی الحال نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد اب مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ 

Share this post

Loading...