بھٹکل:جامعہ آباد روڈ پر ایک اور گھر بنا چوروں کا نشانہ ،دولاکھ کی اشیاء لے کر چورہوئے فرار

گھر والوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شام وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی ،جیسے ہی آج صبح انہوں نے گھر کا دروازہ کھولا تو ان کے ہوش اڑ گئے ،جن کمروں کو انہوں نے تالا لگایا تھا وہ کھلے پڑے تھے، الماریوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی ، سامان ایک طرف بکھرا پڑا تھا ،اور الماری سے سنگھار کا سامان اور گھریلو سامان ،جیسے ٹی وی اوون ،اورمہنگے کپڑے اور دیگر اشیاء غائب تھیں،قریب دو لاکھ کی ملکیت کی اشیاء پر ہاتھ صاف کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے ، واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولس نے مکان پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا ، پولس کا کہنا ہے کہ چھت کے دروازہ کا تالا ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے اور وینٹلیٹر کی جالی بھی کٹی ہوئی ہے ،جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ چور وہیں سے گھر میں داخل ہو کر واردات انجام دی،اور چھت کے راستہ سے فرار ہوگئے، پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share this post

Loading...