بھٹکل میں پہلے کینسر کلنک کا ہوا افتتاح، ہر اتوار کو مریضوں کی ہو گی تشخیص

بھٹکل 09/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کے قدیم اسپتال نشاط نرسنگ ہوم میں بروز اتوار صبح دس بجے کینسر کلنک کا افتتاح عمل میں آیا جہاں منگلور کے اے جے اسپتال کے کینسر کے ماہر ڈاکٹر رچن شٹی کی خدمات حاصل رہیں گی۔ ہر اتوار کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک یہ مریضوں کی تشخیص کریں گے۔ نشاط نرسنگ ہوم کے ذمہ دار ڈاکٹر سمیع اللہ نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ اس با ت کی فکر رہتی ہے کہ بھٹکل کے لوگوں کو ان کے مقام ہی پر ڈاکٹر کی مکمل سہولیات حاصل ہوجائیں گے اور اسی مقصد کے تحت انہو ں نے اب کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی کلنک کھولنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات کے لیے منگلورو کا سفر کرنا پڑتا ہے اور یہ سب کے بس کی بات بھی نہیں ہوتی۔ اس لیے بھٹکل ہی میں ان کی خدمات کے لیے اگر مواقع پیدا کیے جائیں تو یہاں کے لوگوں کی ایک بڑی ضرورت کی تکمیل ہوگی۔ 
    قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا پر اس کلنک کا افتتاح عمل میں آیا۔ شام پانچ بجے اسپتال کے احاطہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا او راسی موقع پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے ہاتھوں کلنک کا افتاح عمل میں آیا۔ 
    اس موقع پر ڈاکٹر جلال الدین ملا، امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی، مولانا عبدالرب ندوی، ڈاکٹر سویتا کامتھ، سریش نائک اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...