بھٹکل میں بس اور لاری کے درمیان پیش آیا تصادم ، آٹھ افراد زخمی

سوڈی گدے کراس کے بعد اہم شاہراہ کا توسیعی کام جاری رہنے کی وجہ سے سواریوں کو کافی پریشانیاں اٹھانی پڑرہی ہیں اور خصوصاً زیر تعمیر راستے بند کرنے سے بھی تیز رفتاری میں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔ بتایا جارہاہے کہ یہ حادثہ بھی اسی طرح پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو راستہ سجھائی نہیں دیا اور مخالف سمت سے آرہی لاری سے تیز رفتار کے ساتھ ٹکراگئی ۔ حادثہ میں بس کے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے ، بڑی محنت کے بعد مسافر ہنگامی دروازوں سے باہر آنے میں کامیاب رہے۔ حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...