بھٹکل28؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) گذشتہ پانچ روز سے جاری بجلی کی آنکھ مچولی کے بعد صارفین نے ٹھنڈی سانس ہی لی تھی کہ کل بدھ کو بجلی غائب رہنے کی خبرموصول ہوئی ہے۔
ہیسکام افسران کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق مرڈیشور کے 110 کے وی لائن پر پانچ پچھ انسولیٹر میں خرابی کی وجہ سے کل بدھ کو اس کی مرمت کی جائے گی جس کے لیے کمٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ اس مرمتی کام کی وجہ سے ہوناور ۔ مرڈیشور روٹ کے 110 کے وی لائن پر صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بھٹکل تعلقہ میں بجلی کی فراہمی نہیں کی جاسکے گی۔
ہیسکام افسران نے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
Share this post
