بھٹکل میں بی جے پی کارکنان کانگریس میں ہوئے شامل ، کانگریس امیدوار منکال وئیدیا نے کہی یہ بڑی بات

congress, bjp, bhatkal,

بھٹکل 24؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں بھی بی جے پی کے لیے ماحول سازگار نہیں ہیں۔ پارٹی کارکنان کی عدم اطمینان کا اظہار اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ قریب چودہ فعال لیڈران نے کانگریس شمولیت اختیار کرلی ہے جن میں مالی ٹو کے گرام پنچایت صدر راگھو نائک ، گنیش ڈی نائٹ ہاڈولّی ، رمیش ایم نائ ماولّی ، سیتارام دیواڈیگا اور ڈی ایچ نائک وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر کانگریس کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق ایم ایل اے اور موجودہ کانگریس کے امیدوار منکال وائیدیا نے کہا کہ گذشتہ دفعہ میرے ترقیاتی کام سے لوگ خوش ہیں ، اسی لیے عوام نے میرا ساتھ دینے کا ارادہ کیا ہے اور اس سے محسوس ہورہا ہے کہ اس مرتبہ میری جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے بھی خوب محنت  کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ووٹ کی اپیل کرنے کی گذارش کی ہے ۔

Share this post

Loading...