طوفانی ہواؤں میں چھتری کھول کر بائک پر سوار ہونا خاتون کو مہنگا پڑا ، اٹھائیس سالہ خاتون بائک سے گرکر ہلاک

بھٹکل 08/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  بائک پر سفر کرنے کے دوران چھتری کھولے بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار ایک جواں سالہ خاتون کے گرکر ہلاک ہونے کی واردات تعلقہ کے ماروکیری میں آج صبح قریب نو بجے پیش آئی ہے۔مہلوک خاتون کی شناحت ہاڈیما عرف ہیما (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
     موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت شہر میں طوفانی ہواؤں کے بارش موسلادھار بارش ہورہی تھی۔ اس دوران اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ اپنے گھر جانے کے دوران ہیما چھتری کھول کر بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھی۔تیز ہوا کے نتیجہ میں چھتری ہوا میں اچھلنے لگی جس کو پوری طاقت کے ساتھ ہیما تھامے ہوئی تھی۔ اچانک یہ توازن کھوکر گرگئی اور اسے سخت چوٹیں آئیں۔فوری طور پر اسے شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ وہ گذشتہ دو سالوں سے اہم شاہراہ نور مسجد کے قریب واقع سٹی میڈیکل میں ملازمت کیا کرتی تھی۔جناب اقبال صاحب نے فکروخبر سے بات چیت کے دوران واقعہ کی تفصیلات بتائی اور اسپتال پہنچ کر بھی گھروالوں سے تعزیت بھی کی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

Share this post

Loading...