بھٹکل میں بے موسم کے بارش نے دی دستک

بھٹکل 07/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  صبح سویرے بھٹکل میں موسم نے کروٹ لی اور گرمیوں کے شروعاتی ایام میں بارش نے دستک دے دی۔ آج منگل کی صبح سویرے کڑک اور گرج شروع ہوا اوراس کے ساتھ ہی بارش بھی ہونے لگی۔لوگ بے موسم کی بارش پر سخت حیرانی کا اظہار کرنے لگے۔ وقت گذرنے کے ساتھ یہ کڑک اور گرج میں مزید شدت پیدا ہوگئی۔شہر کے کچھ علاقوں میں تیز بارش کی بھی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ شہر کے پرانے علاقوں سمیت نوائط اور مدینہ کالونی میں تیز بارش ہوئیں ہیں۔ پڑوسی علاقہ شرالی اور مرڈیشور سے بھی تیز بارش کی خبریں موصول ہوئیں ہیں اور بارش کی وجہ سے سڑکوں اور راستوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔     بارش کی وجہ سے موسم اب سہانہ ہوگیا ہے اور سخت گرمی سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ آج کے موسم کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے او رکہا جارہا ہے کہ رات میں بارش کے امکانات ہیں۔ 
    واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے سخت گرمی سے لوگ پریشان تھے اور راتوں میں سونا دشوار ہورہا تھا۔ اب بے موسم کی بارش سے عارضی طور پر لوگو ں کو گرمی سے تو راحت ملی ہے لیکن اس بارش کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ اگلے دنوں میں لگایا جاسکے گا۔ 
    بعض لوگو ں نے اس بارش سے نیک فال لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس طرح بارش سے عارضی طور پر گرمی ختم ہوگئی ہے، اسی طرح ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بارش سے کورونا کی بیماری بھی جڑ سے ختم کردے اور لوگوں کو اس سے کلی طور پر راحت مل جائے۔ 

Share this post

Loading...