بھٹکل میں بعض شرپسند رکشہ ڈرائیوں کی غنڈہ گردی عروج پر

اس بیچ انسانیت کے ناطے ایک نوجوان جن کی شناخت مزمل دامودی مقیم عثمان نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے انہوں نے زخمی نوجوان سے مزاج پرسی کی مگر اسی کو وجہ بناتے ہوئے یہاں قریب موجود رکشہ ڈرائیوروں نے ان کو زدو کوب کرنا اور دھکا دینا شروع کردیا۔ مزمل نے شہر کے پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے شرپسند رکشہ ڈرائیورں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور یہ ایک پولس کانسٹیبل جو اس وقت اس وہاں موجود تھا ان پر لاپرواہی برتنے اور جان بوجھ کر شرپسندوں کے روک تھام کے لئے نہ بڑھنے کا الزام لگایاہ ے ۔شکایت درج ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک اس سلسلہ میں کسی کوگرفتار نہیں کیا ہے ۔جب کہ عوام میں اس طرح کی غنڈہ گردی کو لے کر تشویش کے ساتھ ساتھ اشتعال بھی پایا جارہا ہے کہ اب بعض برین واش رکشہ ڈرائیور غنڈہ گردی پر اُترآئے ہیں اور قانون ان پر لگام نہیں کس رہی ۔ 


یوپی ایس میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے اسٹیٹ بینک میں آگ حادثہ 

فائربریگیڈ عملے نے دکھائی پھرتی

بھٹکل 27؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) آج صبح ساڑھے گیارہ بجے بھٹکل اسٹیٹ بنک میں یوپی ایس رکھے گئے ایک خصوصی کمرے میں برقی تار کے جھٹکے کی وجہ سے آگ حادثہ پیش آیا ہے جس میں برقی اشیاء جل جانے کی اطلاع ہے ۔ بنک کی پہلی منزل میں موجود اس کمرے میں آگ حادثہ پیش آیا تھا ۔فوری فائر بریگیڈ عملہ کواطلاع کئے جانے اور ان کی پھرتی کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا ۔

Share this post

Loading...