بھٹکل میں بواسیر کے بیماری کے لئے مشہور ڈاکٹر سدھن کمار پولس حراست میں (مزید خبریں )

گرفتار شدہ ڈاکٹر کی شناخت سدھن کمار بسواس مقیم مغربی بنگال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے یہ مریضوں کے بواسیر کی بیماریوں کا علاج کررہا تھا ۔ ۔ ملحوظ رہے کہ کئی سالوں سے علاج و معالجہ کرنے کے باوجود عوام کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف آج تک کسی بھی قسم کی شکایت منظر عام پر نہیں آئی ہے ، بلکہ کئی افراد کے بواسیر کی شکایت مذکورہ ڈاکٹر کے آپریشن کے بعد دور بھی ہوئی ہے ۔ پولس فی الحال مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 


دو مختلف ورداتوں میں تالاب سے دو لاشیں برآمد 

منگلور 16؍نومبر (فکرخبرنیوز) چالیس سالہ شخص کے تالاب میں گرکر موت ہونے کی واردات کدرولی کے جودوپلی روڈ پر آج صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت کدرولی کے ناصر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ناصر کو شراب پینے کی عادت تھی ۔ کل رات گھر لوٹنے کے دوران تالاب میں گرکر ہلاک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے بندرگاہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے ۔ دوسرا واقعہ کاسرگوڈ کے کنہانگڑ میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کی لاش مشکوک حالت میں ایک تالاب سے دریافت ہوئی ہے ۔ مہلوک لڑکے کی شناخت ہوسا درگا ہائیر سیکنڈری کے طالب علم ابھیلاش( 15) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ لاش کنہانگڑ کے ٹیکنکل کالج کے قریب واقع ایک تالاب سے دریافت ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکا جمعہ کے روز سے لاپتہ تھا اور اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کے باوجود لڑکے کا پتہ معلوم نہیں ہوسکا۔ بالآخر لڑکے کا اسکول بیگ اور جوتے ٹیکنکل کالج کے قریب پائے گئے اور لاش قریب میں واقع تالاب سے دریافت ہوئی ہے ۔ مہلوک کے اہلِ خانہ کی جانب سے لڑکے کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ 

Share this post

Loading...