بھٹکل 16؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) اتراکنڑا کے انچارج وزیر کوٹا سرینواس نے آج بھٹکل کا دورہ کر افسران سے ملاقات کی اور بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جنہیں 24 گھنٹے کے اندر راحت پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھٹکل سب ڈویژن میں 38 گرام پنچایتیں ، 2 ٹاؤن پنچایتیں ، ایک میونسپل ، محکمہ ریوینیو ، محکمہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ کا اندر وزیر اعلیٰ یہاں کا دورہ کر صورتحال کا خود معائنہ کریں گے اور مسائل حل کرنے کی طرف بھی اقدامات ہوں گے۔
Share this post
