بھٹکل میں آج بارش سے موسم ہوا خوشگوار

بھٹکل06؍جنوری 2024 (فکروخبرنیوز)عام طور پر جنوری سردی کے دن ہوتے ہیں لیکن ان دنوں میں بارش سے ہر ایک حیرت میں ہے۔ مزید یہ ہے کہ ان دنوں میں بارش سے زراعت کو بھی نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔

آج شہر میں صبح کے وقت اچھی خاصی بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ کل دن بھر ابرچھایا رہے اور رات میں بارش شروع ہوئی۔ آج بھی دن بھر ابرچھائے رہے اور موسم خوشگوار رہا۔

محکمۂ موسمیات  نے دو روز قبل ساحلی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Share this post

Loading...