بھٹکل سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں اگلے چار روز میں طوفانی ہوا اور بارش کے امکانات

bhatkal, udupi, mangalore, syclone,

 06 جون2023: ہندوستانی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کی وجہ سے اگلے چار دنوں سے ریاست کے مغربی ساحل پر سمندر میں اونچی لہریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

اڈپی کے ڈی سی کرما راؤ کے اعلان کے مطابق ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے سختی سے منع کیا گیاہے۔  

احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع انتظامیہ کی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلع کے عوام کو کچھ ہدایات جاری کی ہیں اور ان پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

عوام اور سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر کے کنارے، بجلی کے خطرناک کھمبوں، عمارتوں، درختوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ جہاں جانے کا امکان ہو وہ محفوظ علاقوں میں جانے کے لیے تیار رہیں۔

ڈی سی نے اعلان میں کہا کہ اس طوفان سے حفاظت کی تیاری کے لیے ضلع اور تعلقہ سطح کے افسران کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔

ضرورت پڑنے پر ضلع کلکٹر آفس کے کنٹرول روم سے 24 گھنٹے ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

اگلے 24 گھنٹوں میں یہ طوفان بحیرہ عرب میں شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے ساحلی علاقوں میں طوفان کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کاروار، منگلور، پنمبور، ہوناور، بھٹکل، گنگولی اور مالپے بندرگاہوں پر وارننگ نوٹس جاری کرنے کو بھی کہا ہے۔

Share this post

Loading...