بھٹکل03؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے گڈ لگ روڈ پر عمر رسیدہ خاتون بندر کے حملے میں زخمی ہوگئی ہے۔ آج جمعرات کو پیش آئی واردات کے سلسلہ میں فکروخبر کو ملی معلومات کے مطابق بی بی آمنہ 98 گھر کے برآمدے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک بندر نے ان پر حملہ کردیا جس میں خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ خاتون کے ہاتھ اور چہرے پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ایک بندر علاقہ کے لوگوں کو پریشان کررہا ہے ۔ کئی مرتبہ محکمۂ جنگلات کے افسران سے شکایتیں کی گئیں لیکن اب تک اس کا سد باب نہیں ہوسکا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمۂ جنگلات کے افسران سے شکایتیں کے بعد باقاعادہ جالی پٹن پنچایت کی جانب سے تحریری شکایت کی گئی ہے لیکن اب تک بندر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
مذکورہ واقعہ کے علاوہ دیگر واقعات بھی اسی علاقہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پیش آچکے ہیں اور شبہ ہے کہ وہی بندر ہر جگہ لوگوں کو پریشان کیے ہوئے ہے۔
Share this post
