کیا بھٹکل میں28؍ مئی کو بی جے پی کی جانب سے بند منایا جائے گا؟

 

بھٹکل 27؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کے مطالبہ کو لے کر بی جے پی کی جانب سے 28؍ مئی بروز پیر کو کرناٹک بند کو کامیاب کرنے کے لیے شہر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بند کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کمارا سوامی نے اقتدار پانے کے بعد کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اقتدار ملنے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔ اقتدار حاصل ہوئے کئی دن گذرنے کے بعد کسانوں کے قرضے معافی کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کی جارہی ہے اسی لیے بروز پیر کو ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بند منایا جائے گا ۔ انہوں نے کسانوں اور کاروباری حضرات سے بند کو کامیاب بنانے کے لیے اپیل کرتے ہوئے مکمل تعاون کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بی جے پی دفتر سے ایم ایل اے سنیل نائک کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک ایک ریلی نکالی جائے گی اور انہیں ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔

Share this post

Loading...