بھٹکل میں بچہ چوری کی ناکام کوشش، دن دہاڑے ہیلمٹ پہنا شخص گھر میں گھس گیا

بھٹکل 25/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں دن دہاڑے بچہ چوری کی ناکام کوشش کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ شہر کے جامعہ آباد روڈ پر واقع بافقیہ ولا میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ہیلمٹ پہن کر ایک شخص گھسا جب گھر کے دیگر آرام کررہے تھے اور خاتون امورِ خانہ داری میں مصروف تھی۔ ایسے میں ایک شخص گھر میں گھس کر سورہی دیڑھ سالہ بچی کو اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ گھر کے ذمہ دار محمد بافقیہ نے فکرو خبر کو بتایا کہ ان کے ایک بچہ کو اسکول وین چھوٹ گئی جس کی وجہ گھر میں موجود ان کا بیٹا بچہ کو اسکول چھوڑنے چلاگیا۔ ان کی بیٹی (بچی کی ماں) باورچی خانہ میں اپنے کام میں مصروف ہوگئی۔ ایسے میں ایک شخص ہیلمٹ پہن کر گھر میں گھسا اور بچی کو اٹھاکر چلتا بنا۔ ایسے میں ان کی بیٹی جب ہال میں پہنچی تو بچی وہاں موجود نہیں تھی، فوری طور پر اس نے باہر جھانکا تو ہیلمٹ پہنا شخص انہیں نظر آیا۔ خاتون نے مدد کے لیے آواز لگائی اور ساتھ ہی جوتے چپل اس پر پھینکنے شروع کردئیے جس کی وجہ سے نامعلوم شخص بچی کو چہاردیواری کے اندر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ انہوں نے ہمیں یہ بتایا کہ اب گھر پر نظر رکھیں اور اندر سے بند کرنا نہ بھولیں۔ ان ہی کے ایک رشتہ دار خلیل گوائی نے ہمیں بتایا کہ دن دہاڑے اس کی وارداتوں کا منظرِ عام پر آنا سخت تشویش کا باعث ہے۔ ایسے میں نہ صرف گھروں میں بلکہ محلوں میں ہر آنے جانے والے پر کڑی رکھی جانی چاہیے اور اس کے لیے محلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جانے چاہیے۔ انہو ں نے بتایا کہ پولیس کے علم میں بھی یہ بات لائی گئی ہے اور پولیس گشت کے ذریعہ سے پورے شہر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Share this post

Loading...