بھٹکل11؍ دسمبر 2023 (فکروخبرنیوز) اینڈو سلفان سے متأثرہ افراد کی جانچ کے لیے ضلع اترکنڑا میں گھر گھر پہنچ کر مریضوں کی شناخت کی جارہی ہے ہے جس کے لیے عوام سے حکومتی کارندوں سے تعاون کی اپیل تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے کی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع انچارج منسٹر منکال وئیدیا کی ایماء پر پورے ضلع میں اینڈوسلفان کا سروے شروع ہوچکا ہے جس کا آغاز بھٹکل سے ہوا ہے۔ دیہی علاقوں میں سروے مکمل ہوچکا ہے اور 1500 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے شہری علاقوں میں یہ سروے آج کیا گیا اور کل بھی کیا جائے گا۔ سروے کے دوران کسی وجوہات کی وجہ سے اس فہرست میں نام رہ جانے کی صورت میں وہ اپنا نام سرکاری ہیلتھ سینٹر میں درج کراجاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد اینڈوسیلفان مرض کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر اسے حکومتی سہولیات دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلہ میں پہلا کیمپ 19 دسمبر کو منعقد ہوگا جس میں شہر کے مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا اس کے بعد موقع کی مناسبت سے اس میں توسیع کی جاسکتی ہے یا پھر دوسری تاریخ کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔
اینڈوسیلفان سے متأثرہ افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کئی طرح کی سہولیات حاصل ہیں جس میں ماہانہ گرانٹ بھی داخل ہے۔
Share this post
