بھٹکل میں اہم شاہراہ سے متصل امیوزمنٹ پارک (میلہ) کو اجازت نہ دی جائے : جانیے کیوں

bhatkal, amusement park, bhatkal amusement park,

بھٹکل18؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میونسپل حدود میں پرانے وائی بھاؤ ہوٹل کے قریب اہم شاہراہ 66 سے متصل اراضی پر امیوزمنٹ پارک (میلہ) کی تیاریاں چل رہی ہیں اور اہم شاہراہ کے لبِ سڑک یہ امیوز منٹ پارک ہونے کی وجہ سے سڑک پارک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر پریشانیاں بھی عوام کو ہوتی ہیں۔ لہذا اس پارک کو یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی مانگ سماجی کارکن اور میونسپل ممبر فیاض ملا نے پریس ریلیز کے ذریعہ کی ہے۔

انہوں نے چند ماہ قبل پیش آئے حادثہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی جگہ پر امیوزمنٹ پارک (میلہ) کے دوران سڑک پار کرتے ہوئے کار ٹکرانے کی وجہ سے سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب اہم شاہراہ کی توسیع کی گئی ہے۔ لہذا اس جگہ امیوزمنٹ چلانے کی اجازت نہ دی جائے ۔

Share this post

Loading...