اس موقع پر مہمان خصوصی کے طو ر مغربی کوسٹل گھاٹ کے سابق صدر آنند ہیگڑے کو مدعو کیا گیا تھا،طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنگلات کو بچانے کے تعلق سے درختو ں کو بڑے پیمانے پر اگانے پر زور دیتے ہوئے مفید باتیں پیش کی ،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آج کے زمانے میں درختو ں کو کاٹا جا رہا ہے ،اگر حالت اسی طرح رہی تو اس کا خمیازہ ہمیں جلد ہی بھگتنا پڑے گا ،اور ہمیں کنوؤں سے پینے کا میٹھا پانی تک دستیاب نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مینگلو ر سے بھٹکل نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے پچاس ہزار سے زیادہ درخت کاٹے گئے ، اور کونکن ریلوے کے لئے ایک لاکھ سے زائد درخت کاٹے گئے ہیں،یہ حال صرف یہیں کا ہے ،لیکن جس حساب سے درخت کاٹے گئے اتنے درخت اگانے کا انتظام نہیں کیا گیا ،ہمیں اس سلسلہ میں انتہائی کوشش کرنی چاہئے ،اس موقع پر شمس اسکول کے نائب صدر اور جنرل سکریٹری نے بھی درختوں کی کٹائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے سلسلہ میں حاضرین سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کم سے کم ایک درخت اگاتے ہوئے صاف ستھرے سماج کو پروان چڑھانے میں اپنا رول ادا کرے ،پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدررادھا کرشنا بھٹ نے طلباء کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے آس پاس درختوں کو اگائیں اور دوستوں سے بھی اس کی تلقین کریں،تلاوت کلام پاک کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا ،پروگرام کی نظامت رضامانوی نے کی ،موہن نائک کے شکریہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کو پہونچا۔
Share this post
