بھٹکل 07/ ستمبر2020(فکروخبر نیوز) شہر میں کل رات کڑک اور گرج کے ساتھ ہوئی بارش سے دوبارہ بارش کے سلسلہ کی شروع ہونے کا اشارہ مل رہا تھا، کل رات قریب ساڑھے سات بجے کے بعد سے کڑک اور گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ رات دیر تک چلتا رہا لیکن صبح کے وقت بارش رک گئی اور اس کے بعد تیز دھوپ نے گرمی کا بھی احساس دلایا۔ مغرب کے قریب ایک بار پھر آسمان پر بادل منڈلانے لگے اور بارش کے آثار صاف طور پر نظر آئے لیکن بارش نہیں ہوئی۔ گذشتہ دو تین دنوں سے ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق 6ستمبر سے 10ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ساحلی کرناٹکا میں ایلوالرٹ بھی جاری کیا گیاہے۔
Share this post
